اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

دلہنیں تیار ہو کر گاڑی میں بیٹھی رہ جاتی ہیں اور شادی ہالز بند ہو جاتے ہیں شادی ہال اب رات کو 10کے بجائے کتنے بجے بند ہوا کرینگے؟ چیف جسٹس کا زبردست اعلان ،عوام کو خوش کر دیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان نے شادی ہالز کے اوقات بڑھانے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے شادی ہالز کی بندش کا نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس نے ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو شادی ہالز کے اوقات کار میں تبدیلی کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی، دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دولہنیں تیار ہو کر گاڑی میں بیٹھی رہ جاتی ہیں مگر

شادی ہال بندکردئیے جاتے ہیں۔ گوٹے کنارے لگے کپڑے پہنے دولہنیں پریشان ہو جاتی ہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس نے خاتون  ڈی سی لاہور صالحہ سعید سے کہا کہ ایسے مواقع پر آپ بھی تو گوٹے کنارے لگے کپڑے پہنتی ہوں گی۔چیف جسٹس کے مخاطب کرنے پر ڈی سی لاہور کھل کھلا کر ہنس پڑیں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں،دس بجے تو سڑکوں پرٹریفک ہوتی ہے۔ شادی ہالز کے تین گھنٹے کے اوقات کار کو شہر کی ٹریفک کے حساب سے گیارہ بجے کر لیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…