ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عوام کیلئے تشویشناک خبر، گردشی قرضہ 1300ارب روپے سے تجاوز کر گیا ،صورتحال کےذمہ دار اسحاق ڈارکوقرار ،آئی ایم ایف کو کیسے ماموں بناتے رہے، پاکستان اکانومی واچ کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کاگردشی قرضہ 1300 ارب روپے سے تجاوز کر کے ملکی معیشت کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے،سابقہ حکومتوں کی طرح ڈھنگ ٹپائوکی بجائے اس کا مستقل حل نکالا جائے۔ ا یک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ( ن) لیگ کے وزیر خزانہ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد گردشی قرضہ کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے کا جھوٹا دعوی کیا۔سابق وزیرخزانہ پانچ

سال میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا گردشی قرضہ چھوڑ کر ملک سے فرار ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی کئی حکومتوں نے آئی ایم ایف سے معاہدوں میں توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کا وعدہ کیا مگر اس پر عملدرامد نہیں کیا جس کی وجہ سے گردشی قرضہ بڑھتا چلا گیا۔موجودہ حکومت نے قبل گردشی قرضوں کو ختم کرنے کا دعوی کیا تھا جس کو اب پورا کرنے کی ضرورت ہے بصور ت دیگر یہ قرضہ ہماری معیشت پر بوجھ رہے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…