اسلام آباد ( آن لائن ) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری دوطرفہ اقتصادی منصوبہ ہے ، اس کا کوئی فوجی مقصد نہیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان
کو اپنی معیشت خصوصا توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری دوطرفہ اقتصادی منصوبہ ہے ، اس کا کوئی فوجی مقصد نہیں۔ واضح رہے امریکی میڈیا کی رپورٹ میں الزام لگایا گیاہے کہ سی پیک نہ صرف معیشت اور تجارت کا منصوبہ ہے بلکہ اس کے فوجی مقاصد بھی ہیں۔