جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آصف زرداری اور نواز شریف کے کیسزاورتحریک انصاف کے رہنماؤں پر نیب کے کیسز میں فرق کیا ہے؟ فواد چودھری نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کے کرپشن کا حجم بہت زیادہ ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں پر نیب کے بڑے کیسز نہیں ہیں،نیب کی سفارش پر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا،ہمارے 2وزراء نے استعفیٰ دیا ہے،ماضی میں حکومتی اختیارات کو غلط استعمال کرکے پیسے بنائے گئے،

ممکن ہے حسن اور حسین نواز آگے چل کر فلیگ شپ کیس میں مجرم ثابت ہوسکتے ہیں۔وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے نیب کی سفارش پر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا۔ ای سی ایل پر نام ڈالنا ایگزیکٹو فیصلہ ہے، عدالتی فیصلہ نہیں۔ ای سی ایل میں نام ڈالنا صرف ایف آئی اے کی سفارش نہیں بلکہ جے آئی ٹی کی سفارش ہے۔ وزارت داخلہ کے ذریعے ایجنسی نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی۔ میں نیب کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا، نیب ہمارے اختیار میں نہیں ۔ نیب کے کیسز جو پی ٹی آئی رہنماؤں پر ہیں یہ بڑے کیسز نہیں ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے 2وزراء نے استعفا دیا ہے ۔ ماضی میں حکومتی اختیارات کو غلط استعمال کرکے پیسے بنائے گئے۔ زرداری اور نواز شریف کا کرپشن کا حجم بہت زیادہ ہے۔ العزیزیہ سٹیل مل ہل میٹلانویسٹمنٹ میں 88فیصد منافع نواز شریف کو ٹرانسفر ہوا جبکہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ میں98فیصد ٹوٹل منافع حسن اور حسین نوا زکو ٹرانسفر ہوا۔ ممکن ہے کہ حسن اور حسین نواز آگے چل کر فلیگ شپ کیس میں مجرم ثابت ہوسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کے کرپشن کا حجم بہت زیادہ ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں پر نیب کے بڑے کیسز نہیں ہیں،نیب کی سفارش پر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا،ہمارے 2وزراء نے استعفیٰ دیا ہے،ماضی میں حکومتی اختیارات کو غلط استعمال کرکے پیسے بنائے گئے، ممکن ہے حسن اور حسین نواز آگے چل کر فلیگ شپ کیس میں مجرم ثابت ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…