جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امپائر کے فیصلے پر برہمی، آئی سی سی کی آرتھر کے خلاف کارروائی، وارننگ جاری کر کے ایک منفی پوائنٹ ایوارڈ کردیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تھرڈ امپائر سے خراب رویہ اختیار کرنے پر پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ایک منفی پوائنٹ ایوارڈ کردیا۔سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو فتح کے لیے 149رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں وہ صفر پر ہی پہلے اوپنر سے محروم ہو گئی۔

پاکستان کو جلد ہی دوسری کامیابی حاصل کرنے کا موقع ملا لیکن فخر زمان نے کیچ ڈراپ کر کے پاکستانی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا لیکن اگلے ہی اوور اظہر علی ڈین ایلگر کا کیچ لے کر پاکستان کو اہم کامیابی دلا دی۔میچ کے 9ویں اوور میں ڈین ایلگر سلپ میں اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے البتہ جنوبی افریقی بلے باز کو گیند زمین پر گرنے کا شبہ ہوا جس کے سبب تھرڈ امپائر سے رابطہ کیا گیا۔ری پلے سے واضح تھا کہ اظہر علی نے گیند کو زمین پر گرنے سے قبل ہی تھام لیا لیکن پاکستانی ٹیم سمیت میدان میں موجود تمام ہی افراد اس وقت دنگ رہ گئے جب ٹی وی امپائر نے ایلگر کو ناٹ آٹ قرار دیا۔جنوبی افریقی بلے باز کو ناٹ آٹ قرار دیے جانے پر قومی بلے بازوں کی کارکردگی سے نالاں پاکستانی کوچ مکی آرتھر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے ٹی وی امپائر جو ولسن کے کمرے میں جا کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے فیصلے پر سوالات اٹھائے اور پھر غصے میں کمرے سے باہر آ گئے۔تھرڈ امپائر جو ولسن نے میچ ریفری کو پاکستانی ٹیم کے کوچ کے خراب رویے کی شکایت کی۔امپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنے پر آرتھر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے اور میچ کے اختتام پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔میچ ریفری ڈیوڈ بون نے آرتھر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا اور پاکستانی ہیڈ کوچ نے اپنی غلطی کو تسلیم کر لیا جس کے بعد باقاعدہ سمعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔آئی سی سی کی جانب سے مکی آرتھر کو سرزنش کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…