پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے ایک لاکھ ملازمتیں،قطر نے ویزا سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا،تفصیلات جاری

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) قطر نے پاکستانیوں کو ویزا کے حصول کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں ویزا سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ دوحا نے پاکستانی ملازمین کے لیے ایک لاکھ ملازمتوں کا وعدہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ضروری کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قطر نے پاکستانیوں کو ویزا کے حصول کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں ویزا سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری اور پاکستان میں تعینات قطری سفیر سقر بن ملک نے ویزا سہولت سینٹر کا افتتاح کیا۔پاکستان اب دنیا کے ان 8 ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں قطر نے ویزا کی فوری اجرا کا سہولت سینٹر قائم کیا ہے۔زلفی بخاری نے تقریب کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوحا نے پاکستانی ملازمین کے لیے ایک لاکھ ملازمتوں کا وعدہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ضروری کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سعودی عرب سے واپس آنے والے ہنرمند پاکستانیوں کو قطر بھیجنے کے لیے بھی مذاکرات کررہی ہے۔اس موقع پر پاکستان میں تعینات قطری سفیر نے کہا کہ ماضی میں ویزا کا عمل قطری حکومت کنٹرول کرتی تھی لیکن اب درخواست گزار اسلام آباد میں قائم سینٹر میں ویزا کی درخواست دے کر باآسانی ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔اس سے قبل نومبر میں قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن ال تھانی نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران شاہ محمود قریشی کو پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کے لیے ایک لاکھ ملازمتیں دینے کی پیشکش کی تھی۔  قطر نے پاکستانیوں کو ویزا کے حصول کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں ویزا سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…