جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈالر سمگلرز اپنے دن گنناشروع کردیں ، وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کیخلاف تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کا اعلان کر دیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیاہے کہ ہم منی لانڈرنگ کیخلاف تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرنے جا رہے ہیں، ڈالر کی سمگلنگ کرنے والے اپنے دن گنناشروع کر دیں،واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ملک میں اب کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے، تاہم ہمیں مختلف چینلجز کا سامنا ضرور ہے جس سے نکلنے کیلئے ٹیم ورک کی ضرورت ہے پاکستان اب ایسے نہیں چل سکتا، ہمیں اپنا مائنڈ سیٹ بدلنا پڑے گا،

سب سے پہلے وزارت خارجہ اپنا مائنڈ سیٹ بدلے، ہمیں دوسروں پر انحصار کی پالیسی ترک کرنا ہو گی، دفتر خارجہ ، سفیروں اور وزارت داخلہ کا کو تعاون بہت ضروری ہے، ہم نے وہ فیصلے کئے جن سے شارٹ ٹرم میں تو فائدہ ملا مگر اس کے معاشرے پر اثرات پڑے،ملک قرضوں سے زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا،بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ہمیں رکاوٹیں ختم کرنی ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی کمیونٹیز بنائی جائیں،یوتھ کو اگر صحیح طرف لگا دیں تو ہی پاکستان کو اوپر لے جائیں گے،10ارب کی سالانہ منی لانڈرنگ ہو رہی ہے،ملک کو بہت نقصان پہنچایا، لوٹی ہوئی قومی دولت ملک واپس لانے کیلئے مختلف ممالک سے معاہدے کررہے ہیں، دیگر حکومتوں سے بات کر کے یہ پیسہ پاکستان واپس لانے کی کوشش کریں گے۔ وہ جمعہ کو یہاں دورز ہ معاشی سفارتکاری کے عنوان سے منعقدہ سفراء4 کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر وزارت خارجہ مبارکباد کی مستحق ہے، قوم تب اٹھتی ہے جب وہ یقین کرنا شروع کرتی ہے، قومی غیرت کی بات کرتے ہیں تو مذاق اڑایا جاتا ہے، موجودہ چیلنجز ہمارے لئے بڑا موقع ہیں، ہمیں دوسروں پر انحصار کی پالیسی ترک کرنا ہو گی، دوسروں پر انحصار کی بنیاد پر بنائی گئی خارجہ پالیسی نقصان دہ ثابت ہوئی، ایک چیز واضح ہو جانی چاہیے کہ پاکستان ایسے آگے نہیں چل سکتا، ہمیں اپنے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہو گا، ہم ایک قوم نہیں بن سکے،

ہم نے وہ فیصلے کئے جن سے شارٹ ٹرم میں تو فائدہ ملا مگر اس کے معاشرے پر اثرات پڑے، ملک کی آمدنی بڑھانے کی بجائے شارٹ کٹ لیتے رہے اور قرضہ لیتے رہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے پیسے والے لوگ قرضہ لے کر تباہ ہوئے، ہماری ایلیٹ نے دنیا میں خود اپنی ساکھ خراب کی، بیرونی قرضوں سے اشرافیہ مستفید ہوتی رہی، ہم نے مختصر مفاد کیلئے غلط فیصلے کئے، ہمیں اپنے سفیروں کی ضرورت ہے ان سے وہ کام لیا جائے جو اب تک نہیں لیا گیا، فراڈ قسم کے مائنڈ سیٹ نے ہمیں نقصان پہنچایا، ملک قرضوں سے زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا،

پاکستان ٹیم ورک سے ہی مشکلات سے نکلے گا،ماضی میں ہمارے لیڈرز خود کو لبرل قرار دیتے رہے، فارن آفس سفیروں اور وزارت داخلہ کا کو آرڈینیشن بہت ضروری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فہرست بنائی جائیں اور ان سے رابطہ رکھیں، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ہمیں رکاوٹیں ختم کرنی ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ملک سے پیار ہے اور ان میں ملک کا احساس ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، ملک میں اگر تجارت بڑھانی ہے تو ٹیم ورک کی طرح کام کرنا ہو گا، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خاص رحم ہونا چاہیے،

اوورسیز پاکستانیوں کی کمیونٹیز بنائی جائیں، اوورسیز پاکستانیوں سے روابط بہت ضروری ہیں، محنت کش طبقہ بہت مشکل سے باہر جاتا ہے، ان کے خون پسینے سے ملک چل رہا ہے، ان کی مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دلانا ہو گا کہ ان کا پیسہ ٹھیک جگہ لگ رہا ہے، جعلی بینک اکاؤنٹس میں کس لیول پر پیسہ چوری ہو کر باہر جارہا ہے، جعلی اکاؤنٹ کیس سے یہ سامنے آیا کہ کس بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ ہو رہی تھی، 10ارب کی سالانہ منی لانڈرنگ ہو رہی ہے، ہم نے اپنے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، لوٹی ہوئی قومی دولت ملک واپس لانے کیلئے مختلف ممالک سے معاہدے کررہے ہیں،

ہم دیگر حکومتوں سے بات کر کے یہ پیسہ پاکستان واپس لانے کی کوشش کریں گے، لوگ اس وقت پاکستان کو دیکھ رہے ہیں،یہ سرمایہ کاری کیلئے بہترین جگہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ کو اگر صحیح طرف لگا دیں تو ہی پاکستان کو اوپر لے جائیں گے، سارے مسائل کی وجہ بدانتظامی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ ہم منی لانڈرنگ کیخلاف تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرنے جا رہے ہیں، ڈالر کی سمگلنگ کرنے والے اپنے دن گنناشروع کر دیں،واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ملک میں اب کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے، تاہم ہمیں مختلف چینلجز کا سامنا ضرور ہے جس سے نکلنے کیلئے ٹیم ورک کی ضرورت ہے پاکستان اب ایسے نہیں چل سکتا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…