اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

’’بلڈ کینسر میں مبتلا نوجوان مالی امداد کا منتظر‘‘پاکستانی نوجوان کے علاج کیلئے کتنے لاکھوں روپے کی ضرورت ہے ؟مخیر حضرات سے تعاون اپیل

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بلڈ کینسر میں مبتلا پاکستانی نوجوان مخیر حضرات کی مدد کا منتظر ، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں حافظ انس شیخ نامی نوجوان کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے اور اس نے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے ۔حافظ انس شیخ کو فی الفور علاج کی ضرورت ہے ، نوجوان کے گھر والوں لوگوں سے اس کی زندگی بچانے کیلئے

مدد کی درخواست کی ہے ۔ حافظ انس شیخ حیدرآباد میں ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے ہیں، انہوں نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی ہے ۔ مالی طور پر کمزور ہونے کی وجہ سے حافظ انس کے گھر والے علاج کے اخراجات اٹھانے سے قاصر ہیں انہوں نے کراچی کے ہسپتال آغا جان میں علاج شروع کروانے کیلئے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے ۔ حافظ انس کے علاج پر تقریبا3497500 روپے کی ضرورت ہے ۔ مخیر حضرات کیلئے اکائونٹ نمبر بھی دیا گیا ہے ۔ Khawaja rashid Standard chartered A/c # 01-1623843-012 جبکہ اسکے علاوہ متاثرہ نوجوان کی مدد کیلئے ان کا رابطہ نمبر بھی دیا گیا ہے ۔ متاثرہ لڑکے کے اہل خانہ کی طرف سے تمام مخیر حضرات سے درمندانہ اپیل ہے کہ وہ اس کے علاج کے لئے مدد کریں تاکہ اس کا علاج جلد سے جلد شروع ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…