جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

شدیددھند خوفناک صورتحال اختیار کر گئی ،خوفناک حادثہمیں متعددگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، کتنے افراد جاں بحقاور زخمی ہو گئے؟ درجنوں پروازیں اور ٹرینیں روک دی گئیں، حد نگاہ کتنے میٹر تک رہ گئی؟

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/ اوکاڑہ (نیوز ڈیسک ) لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ، اوکاڑہ بائی پاس پر دھند کے باعث 8 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے،دھند کے باعث اندرون اور بیرون ممالک جانے، آنے والی پروازیں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا، قومی شاہراہ پر پتوکی، حبیبِ آباد، رینالہ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں

حد نگاہ صفر سے 50 میٹر ر۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے ، اوکاڑہ بائی پاس پر دھند کے باعث 8 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں 3 بچیوں سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق گاڑیاں دھند کے باعث آپس میں ٹکرائیں، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال حکام نے کہا ہے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، حادثے میں جاں بحق بچیوں کا تعلق چیچہ وطنی سے بتایا جاتا ہے۔دھند کے باعث اندرون اور بیرون ممالک جانے، آنے والی پروازیں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا، قومی شاہراہ پر پتوکی، حبیبِ آباد، رینالہ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں حد نگاہ صفر سے 50 میٹر رہی۔ ایم فور پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد اور گوجرہ شدید دھند کی وجہ سے بند رہی، شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم ون، پشاور سے رشکئی تک بند کر دی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دوران سفر گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں، ملک میں گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 13، قلات منفی 11 کالام اور استور منفی 08، گلگت منفی 06، کوئٹہ، راولاکوٹ منفی07، مالم جبہ، دیر، بگروٹ منفی 04، ہنزہ، چترال منفی 03، مری منفی 03 اسلام آباد منفی1، لاہور 02 جبکہ کراچی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…