ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا یہ ہے نیا پاکستان؟حکومت نے نیب انکوائری میںخود کو مردہ ظاہر کروا کے بچ نکلنے والے افسر کو اہم ترین ادارے کا سربراہ بنا دیا یہ شخص کون ہےاورکتنے ملین روپے کی خورد برد میں مطلوب ہے؟ جانئے

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے نیب انکوائری میں خود کو مردہ قرار دلوا کر بچ جانیوالے افسر شیخ اختر حسین کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کا سی ای او تعینات کر دیا، نوٹیفکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے نیب انکوائری میں خود کو ساز باز کے ذریعے مردہ دلوا کر بچ نکلنے والے افسر شیخ اختر حسین کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کا سی ای او تعینات کر دیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ طور پر ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نیب نے 2001ء میں ڈریپ افسر شیخ اختر

کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا تھا، وہ نیب کو 51 ملین روپے کی خورد برد کیس میں مطلوب تھے۔اس موقع پر شیخ اختر حسین نیب انکوائری میں خود کومردہ قرار دے کر سزا سے بچ نکلےتھے، چیئرمین نیب نے شیخ اختر کو مردہ قرار دینے والے افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دیا تھا۔متعلقہ ریفرنسز میں شیخ اختر کے علاوہ دیگر 4ملزمان اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے شیخ اختر حسین کی بطور پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…