گردشی قرضہ ملکی معیشت کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے: ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

28  دسمبر‬‮  2018

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کا کہنا ہے کہ گردشی قرضہ ملکی معیشت کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر مرتضیٰ مغٖل کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے گردشی قرضہ تیرہ سو ارب روپے سے تجاوز کر کے ملکی معیشت کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی طرح اسے ٹالنے کے بجائے اسکا مستقل حل نکالا جائے، ن لیگ کے وزیر خزانہ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد گردشی قرضہ کو ہمیشہ کے لیے

دفن کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ مرتضیٰ مغل کا کہنا تھا کہ سابق وزیرخزانہ پانچ سال میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا گردشی قرضہ چھوڑ کر ملک سے فرار ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی کئی حکومتوں نے آئی ایم ایف سے معاہدوں میں توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کا وعدہ کیا مگر اس پر عمل درامد نہیں کیا، جس کی وجہ سے گردشی قرضہ بڑھتا چلا گیا۔ صدر پاکستان اکانومی واچ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل اس کے خاتمہ کا دعویٰ کیا تھا، جس اب پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…