اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شامل 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے جن میں آصف زرداری ، ان کی بہن فریال تالپور اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کانام بھی شامل ہے ،امید ہے آصف زرداری اس جے آئی ٹی کو سنجیدگی سے لیں گے، احتساب کا عمل بلا امتیاز اور بلا تفریق جاری رہے گا، منی لانڈرنگ کے لیے عوامی عہدوں کا استعمال کیا گیا،فاٹا کے انضمام کا معاملہ بھی آئندہ سال حل ہوجائے گا،وزیر اطلاعات نے
کہا کہ وزیراعظم نے ایک ٹاسک فورس بنائی ہے جس کے وائس چیئرمین عطاء الرحمان ہوں گے، فورس بنانے کا مقصد ہمارے اداروں کو جدید کیا جائے، وزیراعظم اس ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے، وزیراعظم نے وفاقی وزیر تعلیم کو پرائم منسٹر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے حوالے سے کمنٹ کیا، اس یونیورسٹی کا نام دارالحکمہ ہو گا، پہلے مرحلے میں وزیراعظم ہاؤس کو دارالحکمہ بنایا جائے گا، دوسرے مرحلے میں اس کو یونیورسٹی میں تبدیل کر دیا جائے گا، اس حوالے سے وزیراعظم نے ایجوکیشن منسٹری کی تعریف کی ہے۔