ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

آصف علی زرداری کے بعد بلاول بھٹو کا نام بھی ای سی ایل میں شامل، اہم حکومتی رہنما نے دعویٰ کر دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے رہنما اوروفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ جے آئی ٹی ہم نے نہیں بنائی زرداری کے خلاف جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی اور آج زرداری نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں بار بار ایک بات بولنے کی عادت نہیں ہے۔ ای سی ایل میں جس کا نام ڈالا گیا وہ ایک لمبی فہرست ہے اور اس میں بلاول کا بھی نام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی حکومت کا کام تھا ہم نے تو اداروں کی ہدایت پر عمل کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کے جلد ہی زرداری کے معاملے کی سچائی سامنے آجائے گی لیکن ان کی نااہلی کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن یہ ضرور ہے کہ جلد ہی جیلیں بھرنا شروع ہوجائیں گی۔آج نواز شریف کے بارے میں جاری بیان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی دولت کی بدولت آج ان کے بیٹے پاکستان نہیں آئے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ نواز شریف نے دو ارب ڈالرز کی پیشکش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مجھے آفر نہیں دی تھی میں تو پیسہ لے لوں۔ان کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں فاروڈ بلاک بھی بن رہا ہے اور نئی جماعت بنانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے اور ان ہی میں سے کچھ لوگ ہوں گے جو نئی جاعت بنائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تین وزیر جلد پکڑے جانے والے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس نے غلط کام کیا وہ جیل جائے گا۔ جلد ہی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لوگوں سے جیلیں بھر جائیں گی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی عادت ہے جھوٹ بولنا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج تک عمران خان کورٹ میں پیش نہیں ہوئے اگر دو ارب ڈالرز کی آفر ہوئی تھی تو عمران خان عدالت میں آکر ثابت کرتے۔ نئی جماعت بننے کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ اگر فیصل واوڈا بھی درمیان میں آجائیں گے تو پھر حالات مختلف ہوں گے۔کرنل شہزاد نے کہا کہ تنقید کرنا سب سے آسان کام ہے آض نیب کام کررہی ہے اور اس نے کام کرکے دیکھایا ہے۔ وائٹ کالر کرائم میں سالوں لگتے ہیں نیب تو بہت تیزی سے کام کررہی ہے۔ان اک کہنا تھا کہ نیب کا احتساب ہونا چاہیے لیکن نیب چیئرمین کے اختیارات سلب کرنے کی بات اپنے مفادات کے لیے کی جارہی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ بے نظیر کے قتل کی تحقیقات پیپلز پارٹی نے کرنی تھی ہم نے پوری کوشش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…