اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تیل کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں کمی کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کمی کا امکان ہے، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے یکم جنوری سے قیمتوں میں کمی متوقع ہے، انڈسٹری ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ پٹرول کی قیمت میں 14 روپے کمی کی گنجائش اور ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے کمی کی گنجائش موجود ہے۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمت میں
چار ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے جس سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بجٹ خسارے کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کس حد تک کمی کا فیصلہ کرتی ہے اس بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی یکم جنوری سے ہونے کا امکان ہے، قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان وزارت پٹرولیم کی جانب سے کیا جائے گا۔