پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سابق صدر آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے بعدکسے سیاسی میدان میں اتارا جائے گا؟ اہم فیصلہ کر لیا گیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) پیپلز پارٹی نے صنم بھٹو کو پارٹی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا، آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے بعد صنم بھٹو میدان میں اتریں گی۔ذرائع کے مطابق، بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی زیرصدارت نوڈیرو میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں صنم بھٹو کو سیاسی میدان میں اْتارنے پر غور و خوض ہوا،

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صنم بھٹو کو پارٹی کا اہم عہدہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں طے ہوا کہ آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے بعد صنم بھٹو کو میدان میں لایا جائے۔ ذرائع کے مطابق صنم بھٹو بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ عوامی مہم میں بھی شرکت کریں گی۔ اجلاس میں آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے پر بھی غور کیا گیا۔حکمت عملی کے طور پر تمام ایم این ایز، ایم پی ایز حلقوں میں کارکنان کو متحرک کرینگے جبکہ قانونی محاذ پر جے آئی ٹی رپورٹ اور الزامات کو وکیلوں کا پینل عدالتوں میں چیلنج کرے گا۔دوسری طرف پیپلزپارٹی نے واضح کر دیا ہے کہ آصف زرداری کی گرفتاری کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے، حالات بگڑے تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔ اجلاس میں اراکین نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں آصفہ بھٹو نے بھی خصوصی شرکت کی۔دوسری طرف پیپلزپارٹی نے واضح کر دیا ہے کہ آصف زرداری کی گرفتاری کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے، حالات بگڑے تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔ اجلاس میں اراکین نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں آصفہ بھٹو نے بھی خصوصی شرکت کی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…