اسلام آباد(آن لائن)ڈالر پر انحصار کم کرنے کیلئے پاکستان اور چین نے عملی اقدامات شروع کردیئے ہیں پاکستان اور چین نے دو طرفہ تجارت مقامی کرنسی میں شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 32کروڑ 70لاکھ یوان کی پہلی ایل سی کھول دی ہے جبکہ ایک پاکستانی نجی کمپنی نے مشنری کی درآمدکیلئے چینی کرنسی یوان میں ادائیگی بھی کی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے چین نے 20ارب یوان کی کریڈٹ لائن کی منظوری دیدی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر پر انحصار کم کرنے کیلئے مقامی کرنسی میں تجارت کا آغاز کیا گیاہے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ
چین میں مقامی کرنسی میں تجارت پر اتفاق ہوا تھا حکام وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے یوان اور روپے میں تجارت کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان روپے اور یوآن میں تجارت کرنے کے حوالے سے گزشتہ دور حکومت میں بھی مذاکرات ہوتے رہے اور اور پیٹرو پر بھی تجارت ڈالر کی بجائے روپے اور یوآن میں کرنے پر اتفاق کیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین نے اب باقاعدہ طور پر روپے اور یوآن میں تجارت کرنا شروع کردیا ہے اور مستقبل میں اس حجم کو مذید بڑھایا جائیگا اور مستقبل میں پاکستان اور چین کی تمام تجارت یوآن اور روپے میں ہوگی۔شاہد عباس