جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

علی رضا عابدی کے قتل کا مقدمہ درج، والد کے ملزمان کے بارے میں اہم انکشافات‎

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی ) پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ گزری تھانے میں درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے دروازے پر قتل ہونے والے سابق ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل کا مقدمہ گزری تھانے میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ علی رضا عابدی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔دریں اثنا علی رضا عابدی کے والد اخلاق عابدی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انھیں ملزمان کے چہرے یاد ہیں۔والد اخلاق عابدی نے کہ مجھے علی رضا عابدی پر فائرنگ کرنے والوں کے چہرے یاد ہیں، ملزمان کو دیکھ کر پہچان سکتا ہوں، میں فائرنگ کی آواز سنتے ہی دروازے کی طرف بھاگا۔انھوں نے مزید بتایا کہ گارڈ نے بتایا فائرنگ ہوئی ہے اور اسلحہ مانگا، علی رضا بچوں کو ڈنر پر لے جانے کے لیے جلدی آیا تھا۔والد اخلاق عابدی کا کہنا تھا کہ گارڈ کمپنی ہم سے 20 ہزار ماہانہ لے کر تنخواہ 12 یا 14 ہزار دیتی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس میں علی رضا عابدی جیسے ہی گھر کے دروازے پر پہنچے، پہلے سے ریکی کرنے والے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان آئے، اور ایک نے اتر کر ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، جس سے سابق رکن قومی اسمبلی جاں بحق ہو گئے۔  پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ گزری تھانے میں درج کیا گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے دروازے پر قتل ہونے والے سابق ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل کا مقدمہ گزری تھانے میں درج کر لیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…