پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

صدام حسین کو امریکی فوجیوں نے کیسے گرفتار کیا تھا؟کس نے غداری کی؟امریکی جریدے کی رپورٹ،افسوسناک انکشافات

datetime 26  دسمبر‬‮  2018 |

بغداد(این این آئی)عراق کے سابق صدر صدام حسین کی پھانسی کو بارہ سال مکمل ہونے پر ان کی گرفتاری سے متعلق نئی تفصیل منظرعام پر آئی ہے۔امریکی جریدے ایسکوائر نے ان کی گرفتاری کے لیے امریکی فوج کے آپریشن سرخ صبح ( ریڈ ڈان) کی یہ نئی تفصیل شائع کی ہے۔امریکی فوجیوں نے عراق کے شمالی شہر تکریت کے نزدیک واقع ایک فارم سے دسمبر 2003ء میں صدام حسین کو گرفتار کیا تھا۔

ایسکوائر نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ عراق کی دو کاروباری شخصیات حدوشی اور محمد ابراہیم المسلط نے سابق صد ر کی سکیورٹی کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی تھیں اور ان کی روشنی میں بالآ خر ان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔امریکی فورسز نے تکریت کے نواح میں واقع حدوشی کے فارم کو بمباری کرکے تباہ کردیا تھا اور اس کے بعد وہاں سے بھاری خزانہ امریکی فوجیوں کے ہاتھ لگا تھا۔ان میں دس ہزار ڈالرز مالیت کے کرنسی نوٹ شامل تھے اور وہ چیز مین ہیٹن بنک کے کاغذ میں لپٹے ہوئے تھے۔نقدی کے علاوہ امریکی فوج کو صدام حسین کی اہلیہ ساجدہ کے بیش قیمت زیورات ملے تھے اور لگ بھگ نصف درجن ہیرے جواہرات سے بھرے تھیلے ہاتھ لگے تھے۔ان دونوں کاروباری شخصیات کے فارموں پر امریکی فوج کی بمباری کے بعد ایک نو سالہ لڑکے نے مسلط کی گرفتاری میں مدد دی تھی۔سابق صدر کے اس ساتھی نے خود کو امریکی فورسز کے حوالے کردیا تھا اور پھر انھیں صدام حسین کے خفیہ زیر زمین ٹھکانے کے بارے میں بتا دیا تھا۔ایسکوائر میگزین نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ امریکی فوج نے سمیر نامی ایک مترجم کی خدمات حاصل کی تھیں۔انھوں نے جب سابق عراقی صدر کے خفیہ ٹھکانے پر دھاوا بولا تھا تو وہ بھی ان کے ساتھ تھا۔جب فوجیوں نے صدام حسین کو پکڑ لیا تو سمیر نے ان کے چہرے پر تھپڑ جڑ دیا تھا جبکہ عراقی صدر چلّا اٹھے تھے کہ گولی مت چلائیں ، گولی مت چلائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…