اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم ،حکومت نے آئی ایم ایف کے دو بڑے مطالبات تسلیم کرلئے

datetime 25  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن)آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم ہوگیاپاکستان نے آئی ایم ایف کے دو مطالبات مان لیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط مان لی ہے جبکہ حکومت نے ایف بی آر کا ٹیکس ٹارگٹ بھی بڑھانے کا مطالبہ بھی مان لیا ہے جبکہ گزشتہ ہفتے حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 27 پیسے اضافہ کیا تھا جس پر حکومت نے موقف اختیار کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مقصد پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی

کرنا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم کے درمیان بیل آوٹ پیکج پر مذاکرات میں پیش رفت شروع ہوچکی ہے حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کی حامی بھر لی ہے اور ملک میں بجلی قیمتیں بڑھانے اور ایف بی آر کا ٹیکس ٹارگٹ 4400 ارب روپے سے بڑھا کر4700 ارب روپے کرنے کی شرط مان لی ہیذرائع کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر کو مرکزی بینک کنٹرول کرے گا جبہ شرح سود میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا جبکہ رواں مالی سال میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ دو سو سے تین سو ارب روپے کم بھی کیا جائیگا۔شاہد عباس

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…