سکھر (آن لائن) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کو خطرے کی بو آنے لگی، کہتے ہیں ملک کے سیاسی حالات خراب ہوتے دیکھ رہا ہوں، لگتا ہے ملک میں کچھ ہونے والا ہے، اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی بالا دستی کو قائم رکھنا ہو گا، ملک اس وقت عدم استحکام کی صورتحال برداشت نہیں کر سکتا ۔منگل کے روزا یک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے
کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ملک میں کچھ ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی حالات خراب ہو تے دیکھ رہا ہوں سیاستدانوں کا حلیہ بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم ملک کے اندر استحکام چاہتے ہیں۔ ملک اس وقت کسی صورت بھی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ عدلیہ اپناکام کرے اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو بھی برقرار رہنا چاہئے۔