اسلام آباد (این این آئی) کسٹم حکام نے اسلام آباد جی پی او سے 34 لاکھ روپے مالیت کا آئس نشہ ضبط کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی سطح پر منشیات فروشی کے دھندے کا انکشاف ہوا ہے، کسٹم حکام نے ایک کارروائی کے دوران اسلام آباد جی پی او سے 34 لاکھ روپے مالیت کا
آئس نشہ برآمد کرلیا۔کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی مخبر کی اطلاع پر کی گئی، یہ آئس نشہ ہالینڈ سے اسلام آباد پارسل کے ذریعے منگوایا گیا۔ بعد ازاں کسٹم کی ٹیم نے پارسل منگوانے والے شخص کے پتے پر چھاپہ مارا تاہم پتا جعلی نکلا جس کے بعد کسٹمز کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔