پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لیاری میں رینجرز اور گینگ وار کے درمیان مقابلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق گینگ وار کے ارشد پپو گروپ سے ہے۔ترجمان رینجرز کےمطابق رینجرز نے لیاری کے مختلف علاقوں چاکیواڑہ اور جان آباد میں کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق ارشد پپو گروپ سے ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد رینجرز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت ریاض اور جمال کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملزمان 20 قتل، اغوا اور دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ترجمان کے مطابق جان آباد میں بھی رینجرز سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت قدیر، شکیل اور بشیر عرف بھگوان کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان 60 سے زائد قتل، بھتہ خوری اور دیگر واقعات میں ملوث ہیں جب کہ ہلاک ملزم بشیر عرف بھگوان گزشتہ دنوں ہلاک ہونے والے دہشت گرد اورنگزیب عرف اورنگی کا قریبی ساتھی تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ رینجرز سے مقابلے کے دوران 3 سے 4 دہشت گرد فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے قریبی علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…