پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’قائد اعظم نے کہا تھا کہ کام، کام اور بس کام‘‘ وزرا ء کو بلا لیں، یہاں کام کریں، چھٹی نہ منائیں!! چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وزرا کو اپنی عدالت میں بلا لیا ، کیا ریمارکس دے دئیے؟

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے ہیں کہ ہم 25دسمبر کے دن کام کرکے قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، نہرو سمیت دیگر سیاسی رہنما میرے قائد کے قریب بھی نہیں بھٹک سکتے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے یوم قائد کی چھٹی کے باوجود سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے

کہ وزیر قانون اور وزیر صحت عدالت میں پیش ہو کر نجی جامعات کی منظوری سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں۔اس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نجی جامعات کی قانونی حیثیت سے متعلق کمیٹیز تشکیل دیدی ہیں، ان کمیٹیز کا اجلاس 28 دسمبر کو ہوگا جس میں نجی جامعات کے معاملات زیر غور آئیں گے۔سرکاری وکیل کے جواب پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کمیٹیاں سالہا سال کام کرتی رہیں گی ہمیں تو حتمی رپورٹ درکار ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ وزرا ء کو بلا لیں، یہاں کام کریں، یوم قائد اعظم کی چھٹی نہ منائیں، قائد اعظم نے کہا تھا کہ کام، کام اور بس کام۔چیف جسٹس ے ریمارکس دئیے کہ جنہوں نے اپنی زندگی پر کھیل کر یہ ملک بنایا، سرکاری وکیل کے جواب پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کمیٹیاں سالہا سال کام کرتی رہیں گی ہمیں تو حتمی رپورٹ درکار ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ وزرا ء کو بلا لیں، یہاں کام کریں، یوم قائد اعظم کی چھٹی نہ منائیں، قائد اعظم نے کہا تھا کہ کام، کام اور بس کام۔چیف جسٹس ے ریمارکس دئیے کہ جنہوں نے اپنی زندگی پر کھیل کر یہ ملک بنایا،ہم ان کی یاد چھٹی کرکے مناتے ہیں، ہم 25 دسمبر تو منالیتے ہیں اور گھر بیٹھ جاتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آج کام کرکے قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، نہرو سمیت دیگر سیاسی رہنما میرے قائد کے قریب بھی نہیں بھٹک سکتے۔وہ ایک عظیم رہنما تھے جنہوں نے دن رات قوم و ملک کیلئے کام کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…