جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سندھ کابینہ کے دواراکین جہاز سے آف لوڈ کراچی سے کہاں جارہے تھے؟ وجہ کیا بنی ؟

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کے معاون خصوصی وقار مہدی اورراشد ربانی کو کنفرم ٹکٹ ہونے کے باوجود پی آئی اے کی کراچی سے سکھر جانے والی فلائٹ پی کے 530سے آف لوڈ کر دیاگیا۔پیپلزپارٹی کے دونوںرہنما بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے سکھر جا رہے تھے۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما وقارمہدی نے بتایاکہ پی آئی اے کی

پرواز پی کے530 کے لیے ہم نے 15 روز قبل ٹکٹ بک کرائی اور ائیرپورٹ 10:45 پر پہنچے تھے جبکہ فلائٹ کا ٹائم 12 بجے کا تھاہمیں بورڈنگ کارڈ نہیں دیا گیا، ہماری نشستیں کسی اور کو دے دی گئیں، ہمیں پی آئی اے نے آگاہ بھی نہیں کیا، اب شام 5 بجے کی کراچی سے سکھر پرواز پر بکنگ کی گئی ہے۔وقار مہدی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کونشانہ بنایا جارہا اور جان بوجھ کر آف لوڈ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اپوزیشن کو تنگ کیا جارہا ہے، پی آئی اے کائونٹر پر احتجاج کیا لیکن کسی نے ایک نہ سنی۔انہوں نے بتایاکہ پی آئی اے حکام کو آگاہ کیاکہ ٹکٹ کنفرم ہے اس کے باوجود ہمیں یہ کہہ کر روکا گیا کہ جگہ نہیں ہے۔اس ضمن میں پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے بتایاکہ پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی اور راشد ربانی کو ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہیں۔ پی آئی اے کائونٹر پر احتجاج کیا لیکن کسی نے ایک نہ سنی۔انہوں نے بتایاکہ پی آئی اے حکام کو آگاہ کیاکہ ٹکٹ کنفرم ہے اس کے باوجود ہمیں یہ کہہ کر روکا گیا کہ جگہ نہیں ہے۔اس ضمن میں پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے بتایاکہ پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی اور راشد ربانی کو ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہیں۔سکھر کے لیے پروازوں پر بہت زیادہ رش اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی پڑ جاتی ہے اور ائیر لائن کے پاس اختیارات ہیں کے وہ کسی کی بھی سیٹ تبدیل کرسکتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ہم نے پیپلزپارٹی رہنمائوں کو شام کی پرواز آفر کی ہے اگر وہ جانا چاہیں تو جاسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…