جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ہم سڑکوں پر نکلیں گے ،تمام سزائیں اور تحقیقات صرف اپوزیشن کے خلاف کی جارہی ہیں،بلاول زرداری نے بڑا اعلان کردیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 26 دسمبر کو آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی جس کا اعلان 27 دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر کیا جائے گا، پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت میدان سے نہیں بھاگیں گے،ڈٹ کر ان الزامات کا مقابلہ کریں گے، ہم سڑکوں پر نکلیں گے ،اپنی بے گناہی بھی ثابت کریں گے،

تحریک انصاف کی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کی تو پیپلزپارٹی بھرپور مقابلہ کرے گی ۔ وہ پیر کو بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ کابینہ اراکین جن میں علیم خان،پرویز خٹک،زلفی بخاری شامل ہیں ان سے سوال کیوں نہیں کیا جارہا انہیں گرفتار کیوں نہیں جارہا۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ تمام سزائیں اور تحقیقات صرف اپوزیشن اراکین کے خلاف کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا واضح ہے کہ وہ ملک کو ون یونٹ بنانا چاہتے ہیں۔مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ یہ تمام اقدامات صرف سیلیکٹڈ حکومت کو مضبوط کرنے اور ملک سے اپوزیشن کا صفایا کرنے کے لیے کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت میں اس وقت 4 سابقہ وزرائے اعظم کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں لیکن اسی احتساب عدالت میں راولپنڈی میں پرویز مشرف اور ان کے منتخب کردہ وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں لیکن اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی۔مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ یہ عدلیہ کے لیے بھی بہت بڑا سوال ہے کہ جے آئی ٹی ہر چیز میں تو بن جاتی ہیں لیکن جنہوں نے اس ملک میں آئین کو توڑا ان کے خلاف کوئی جے آئی ٹی نہیں بنتی۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جہانگیر ترین ان کے اکانٹ پکڑے جائیں تو ان کے خلاف کوئی جے آئی ٹی نہیں بنتی اور اس وقت تمام سوال و جواب صرف اپوزیشن سے کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے لیے یہ نئی چیز نہیں ہے، ایک زمانے میں طرح طرح کے الزامات لگائے گئے اور ہم نے اپنا نقطہ نظر اور بے گناہی کو عدالت میں ثابت کیا۔مصطفی نواز کھوکر نے کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی مضحکہ خیزالزامات دہرائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے اس وقت کا حساب مانگا جارہا ہے جب وہ صرف ایک سال کے تھے، ان سے اس وقت کا حساب مانگا جارہا ہے جب وہ تعلیم کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم تھے۔

ترجمان بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ 26 دسمبر کو لاڑکانہ میں آئندہ کالائحہ عمل سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کیاجلاس میں طے کریں گے جس کے بعد 27 دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کے برسی کے موقع پر آئندہ لائحہ عمل دیا جائے گا۔مصطفٰی کھوکھر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں غم و غصے کی ایک لہر ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو کو جب بھی کسی بھی طریقے سے نشانہ بنایا جائے گا تو کارکنان احتجاج کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت میدان سے نہیں بھاگیں گے،ڈٹ کر ان الزامات کا مقابلہ کریں گے، ہم سڑکوں پر نکلیں گے ،اپنی بے گناہی بھی ثابت کریں گے۔مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کرے گی کی تو پاکستان پیپلزپارٹی ان کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…