جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پروفیسر جاوید کے بعدنیب کے زیر حراست ایک اور اہم شخصیت کاانتقال،کھلبلی مچ گئی،یہ کون ہیں اور کس جرم میں پکڑاگیا؟ افسوسناک انکشافات

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) ایل ڈی اے کے جوڈیشل ریمانڈ پرکیمپ جیل میں منتقل ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو محمد سلیم ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق ایل ڈی اے افسر محمد سلیم ہسپتال میں چل بسے ۔ محمد سلیم تین ہفتوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیور ایل ڈی اے محمد سلیم کیمپ جیل میں کرپشن کیس میں گرفتارتھے۔کیمپ جیل انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو ایل ڈی اے محمد سلیم کو

کرپشن کے جرم میں 26 ستمبر 2017 میں جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محمد سلیم کو 18 دسمبر کو طبیعت خراب ہونے پرسروسز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ نجی ٹی وی کے مطابق محمد سلیم کی موت اسپتال میں طبیعت مزید خراب ہونے کے باعث ہوئی۔ جیل انتظامیہ، جوڈیشل مجسٹریٹ، اور شادمان پولیس کی موجودگی میں قانونی کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…