جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کے فیصلہ کمزور ہے یہ فیصلہ بھی پہلے کی طرح معطل ہو جائیگا کیونکہ ۔۔۔! لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبد القیوم نے وجہ بتادی

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر)عبد القیوم نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے فیصلہ کمزور ہے ٗامید ہے یہ فیصلہ بھی پہلے کی طرح معطل ہو جائیگا۔پیر کو سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر)عبد القیوم نے نواز شریف کے خلاف فیصلے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ

مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کو پاکستان کیلئے تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف اس سے قبل بھی فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کیا تھا۔اب بھی احتساب عدالت نے نواز شریف کو کمزور فیصلے کی بنیاد پر سزا سنائی ہے۔نواز شریف پر مقدمہ پانامہ کیس کی تھا۔ احتساب عدالت نے پانامہ مقدمے پر نواز شریف کو با عزت بری کیا ہے اور فلیگ شپ ریفرنس پر ان کو سزا سنائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ بھی ہائی کورٹ سے معطل ہوگا۔نیب عدالت میں کچھ بھی ثابت نہیں کیا جا سکا۔تمام سیاسی جماعتیں احتساب چاہتی ہیں لیکن احتساب کی آڑ میں سیاسی قائدین کو انتقام کا نشانہ بنانا قابل قبول نہیں ہے۔ احتساب عدالت کے فیصلے میں ثابت ہوگیا کہ پانامہ مقدمہ جھوٹ کی بنیاد پر قائم کیا گیا۔عجیب بات ہے پہلے نواز شریف کو پانامہ کیس میں پکڑا گیا، اب پانامہ میں چھوڑ کر العزیزیہ میں پکڑ لیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان میں سیاسی ماحول میں مزید گرمی پیدا ہوگی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر)عبد القیوم نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے فیصلہ کمزور ہے ٗامید ہے یہ فیصلہ بھی پہلے کی طرح معطل ہو جائیگا۔پیر کو سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر)عبد القیوم نے نواز شریف کے خلاف فیصلے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کو پاکستان کیلئے تسلیم کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…