اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

نیب کو استعمال کرتے ہوئے 60سے70سیاستدانوں کو سیاست سے نکالنے کی سازش ،آئندہ چند دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟ اہم سیاسی شخصیت نے خطرناک دعویٰ کردیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ نیب کو استعمال کرتے ہوئے 60سے70سیاستدانوں کو سیاست سے نکالنے کی سازش کی جا رہی ہے، نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کا فیصلہ انتہائی کمزور ہے جس سے عدالتوں کے وقار پر حرف آئیگا۔

پیرکو نوازشریف کے خلاف فیصلے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہررد عمل دیتے ہوئے سینیٹر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت نے انتہائی کمزور فیصلہ دیا ہے جس سے عدالتوں کے وقار پر حرف آئے گا۔اس سے قبل بھی ہائی کورٹ نواز شریف کے خلاف ایک کمزوف فیصلہ معطل کر چکی ہے۔نیب نواز شریف کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات ثابت نہیں کر سکا۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے ججز سے جبر اور زبردستی فیصلے کروائے جا رہے ہیں۔ایسی خبریں بھی آ رہی ہیں کہ اگلے2سال میں نیب کو استعمال کرتے ہوئے 60سے70سیاستدانوں کو سیاست سے نکالا جائے گا اور ان پر جھوٹے مقدمات بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی جنرل ایوب، جنرل یحییٰ اور مشرف نے سیاستدانوں کو سائیڈ لائن کرنے کی کوشش کی جس میں ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس بار بھی نادیدہ قوتیں اپنے عزائم میں ناکام ہوں گی۔نوازشریف کے خلاف فیصلے سے ملک کمزور ہوگا۔نیب کا نوازشریف کے خلاف فیصلہ کہیں اور سے بن کر آیا ہے جس کو جج نے پڑھ کر سنایا ۔انہوں نے کہاکہ ایک مخصوص طبقہ سیاستدانوں کو ختم کرنے کیلئے سرگرم ہے جس میں انہیں ناکامی ہوگی۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ نیب کو استعمال کرتے ہوئے 60سے70سیاستدانوں کو سیاست سے نکالنے کی سازش کی جا رہی ہے

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…