منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

محمد نواز شریف کی69 ویں سالگرہ جیل میں ۔۔۔تین بار منتخب ہونیوالا بدقسمت وزیراعظم جو ایک بار بھی مدت تکمیل نہیں کرسکا

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف  25دسمبر کو 69 برس کے ہو جائینگے، جیل میں ہونے کے باعث اپنی سالگرہ گھر والوں کے ساتھ نہیں منا سکیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف 25 دسمبر 1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے

وہ 6 نومبر1990 کو پہلی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنے اور 18 اپریل 1993ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ نواز شریف 17 فروری 1997ء کو دوسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے اور وہ 12 اکتوبر 1999ء تک اس عہدے پر فائز رہے اور 12 اکتوبر 1999ء کو ان کی حکومت ختم کردی گئی۔ نواز شریف کی پارٹی نے 11 مئی 2013 کے عام انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کی ، نواز شریف کو وزیراعظم پاکستان کے طور پر تیسری بار عہدہ سنبھالنے کا شرف حاصل ہوا تاہم اس بار بھی وہ اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری نہ کرسکے اور پانامہ لیکس میں عدالتی فیصلے کے نتیجے میں نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا24 دسمبر پیر کو احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جس کے بعد سابق وزیراعظم کو کمرہ عدالت سے حراست میں لیکر اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کردیا گیا ۔ نواز شریف کی درخواست پر عدالت نے کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر نیب حکام   منگل کو لاہور منتقل کرینگے۔ سابق وزیراعظم اپنی سالگرہ کا دن جیل میں گزاریں گے۔  سابق وزیراعظم محمد نواز شریف  25دسمبر کو 69 برس کے ہو جائینگے، جیل میں ہونے کے باعث اپنی سالگرہ گھر والوں کے ساتھ نہیں منا سکیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…