اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

نوازشریف کوسزا کی خبر کو عالمی میڈیا نے بھی اہم خبر طورپر نشرکیا،بھارتی میڈیا میں بریکنگ نیوز بن گئی،کیا کچھ لکھاجاتارہا؟

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کوسزا کی خبر کو عالمی میڈیا نے بھی اہم خبر طورپر شائع کیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 24 نومبر کو کرپشن کے 2 ریفرنس کیسز میں سے ایک کیس میں 7 سال جیل قید اور جرمانے کی سزا سنائی ٗایک اور کرپشن کیس میں بری کردیاجہاں ان کی گرفتاری کی خبر پاکستانی میڈیا میں چھائی رہی،

وہیں ان کی خبر کو عالمی میڈیا نے بھی اہم خبر کے طور پر شائع کیا۔نواز شریف کی گرفتاری کی خبر کو بھارتی میڈیا نے دیگر عالمی اداروں کی نسبت زیادہ اہمیت دی اور ان کی خبر کو زیادہ اداروں نے شہ سرخی کے طور پر شائع کیا۔ہندوستان ٹائمز نے اپنی شہ سرخی میں لکھا کہ پاکستانی عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کرپشن کیس میں 7 سال جیل قید کی سزا سنادی، جبکہ انہیں دوسرے کیس سے بری کردیا گیا۔رپورٹ میں نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے پہلے بھی جیل بھیجے جانے کا ذکر کیا گیا اور بتایا گیا کہ انہیں ایک سال قبل ہی عدالتی حکم پر وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا تھا۔ٹائمز آف انڈیا نے بھی اپنی شہ سرخی میں لکھا کہ نواز شریف کو کرپشن کیس میں سات سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں پاکستانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 68 سالہ سابق وزیر اعظم کو احتساب عدالت نے ریفرنس کیس میں سزا سنائی۔رپورٹ میں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد محمد صفدر کو رواں برس جولائی میں احتساب عدالت کی جانب سے جیل قید کی سزا سنائے جانے کا حوالہ بھی دیا گیا۔انڈین ایکسپریس نے بھی نواز شریف کی جیل گرفتاری کی خبر کو اپنی شہ سرخی کے طور پر شائع کیا اور لکھا کہ سابق وزیر اعظم کو دو کرپشن کیسز میں سے ایک میں سات سال جیل قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دوسرے میں انہیں بری کردیا گیا۔انڈیا ٹوڈے نے بھی سابق وزیر اعظم پاکستان کی جیل قید کی سزا کی خبر کو شہ سرخی کے طور پر شائع کیا۔

انڈیا ٹوڈے نے اپنی خبر کے آغاز میں لکھا کہ نواز شریف کو جیل سے رہا کیے گئے ابھی چند ماہ ہی گزرے تھے کہ ان کیلئے ایک بری خبر آگئی اور انہیں کرپشن کے ایک کیس میں 7 سال جیل قید کی سزا سنا دی گئی۔دی ہندو نے بھی نواز شریف کی جیل قید کی سزا کی خبر کو شہ سرخی کے طور پر شائع کیا اور لکھا کہ سابق وزیر اعظم کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔اخبار نے اپنی خبر میں بتایا کہ احتساب عدالت کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ

سابق وزیر اعظم اپنے اوپر لگے الزامات کو غلط ثابت کرنے کیلئے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق وزیر اعظم کو دو کرپشن کیسز میں سے ایک میں 7 سال جیل قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی، دوسرے کیس میں انہیں بری کردیا گیا۔دکن کیرونیکل، این ڈی ٹی وی اور ڈی این اے انڈیا کے علاوہ بھارت کے دیگر اخبارات، ٹی وی چینلز اور ویب سائیٹس نے بھی نواز شریف کو جیل قید کی سزا کی خبر کو اپنی بڑی خبر کے طور پر شائع کیا اور بتایا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم کو ایک ہی سال میں دوسری بار دوسرے کیس میں جیل قید کی سزا سنائی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…