کراچی(اے این این )اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی نئے ریٹ 139 روپے 60 پیسے میں ٹریڈنگ ہوتی رہی تاہم انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا۔روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے تگڑا ہونے لگا،اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 40 پیسے سستا ہو گیا جس کے باعث نیا ریٹ 139 روپے 60 پیسے مقرر ہوا تاہم انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر
مستحکم رہا اور 138 روپے 95 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا۔تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہوتی دکھائی دے رہی ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 2 ارب 30 کروڑ کے اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی 3 ارب ڈالر ملنے کا قوی امکان ہے جس سے ادائیگیوں کے توازن میں مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔