ہفتہ‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2024 

جس میں کیس میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نا اہل کیا احتساب عدالت نے اسی میں بری کر دیا ، پاکستانی عوام حیران رہ گئے

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف آج العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ جج ارشد ملک نے سابق وزیراعظم کے خلاف دونوں ریفرنسز کا فیصلہ سناتے ہوئے العزیزہ میں انہیں 7سال قید اور ڈیڑھ ارب روپے اور 2.5ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدالت نے انہیں بری کر دیا ہے۔ سابق وزیراعظم کے

خلاف فیصلہ آنے پر جہاں صحافتی حلقوں میں تبصروں اور تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں معروف صحافی و اینکر غریدہ فاروقی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ یدہ فاروقی کا کہناتھا کہ فلیگ شپ ریفرنس کیس میں نواز شریف کو بری کر دیا گیا ہے جبکہ اسی ریفرنس کے تحت کیپیٹل ایف زیڈ ای کمپنی تھی جس کی تنخواہ وصول نہ کرنے پر نواز شریف کو نااہلی کی سزا ہوئی تھی۔ کیا فلیگ شپ ریفرنس میں بری ہونے کا قانونی اثر نواز شریف کی نااہلی اور گزشتہ سزا پر بھی ہو سکتا ہے؟۔دوسری جانب معروف اینکر و صحافی ہدا شاہ نے بھی فلیگ شپ ریفرنس پر کہا ہے کہ نوازشریف کواسی ریفرنس فلیگ شپ سے بری کر دیا گیا جس میں انہیں سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کی سزا ہوئی تھی ۔واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں 22 اور فلیگ شپ ریفرنس میں 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے تھے۔احتساب عدالت نمبر ایک اور دو میں نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی مجموعی طور پر 183 سماعتیں ہوئیں، سابق وزیراعظم مجموعی طور پر 130 بار احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے، وہ 70 بار جج محمد بشیر اور 60 بار جج ارشد ملک کے روبرو پیش ہوئے۔ایون فیلڈ میں سزا کے بعد نواز شریف کو 15 بار اڈیالہ جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب عدالت نمبر ایک میں 70 میں سے65 پیشیوں پر مریم نواز میاں نواز شریف

کے ساتھ تھیں۔احتساب عدالت نے مختلف اوقات میں نوازشریف کو 49 سماعتوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا، جج محمد بشیر نے 29 جبکہ جج ارشد ملک نے نواز شریف کو 20 سماعتوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا۔احتساب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ پہلے ہی سنا چکی ہے جس میں نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 اور داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر کو ایک سال قید

کی سزا سنائی گئی جسے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی 2017 کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا تو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دیا گیا، عدالت نے شریف خاندان کے خلاف نیب کو تحقیقات کا حکم دیا۔8 ستمبر 2017 کو نیب نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف العزیزیہ، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنسز بنائے۔

العزیزیہ اسٹیل ملز ، ہل میٹلز اسٹیبلشمنٹ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز تیار کیے گئے، 19 اکتوبر2017 کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف پر فرد جرم عائد ہوئی۔20 اکتوبر2017 احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف پر فرد جرم عائد کی اور حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور ملزمان قرار دیا گیا۔نیب کا الزام ہے کہ نواز شریف

نے وزارت اعلی اور وزارت عظمیٰ کے دور میں حسن اور حسین نواز کے نام پر بے نامی جائیدادیں بنائیں اور اس دوران بچے زیر کفالت تھے۔شریف خاندان نے موقف اپنایا کہ قطری سرمایہ کاری سے العزیزیہ اسٹیل ملز خریدی گئی اور حسن نواز کو بھی کاروبار کے لیے سرمایہ قطری نے فراہم کیا، جس کی بنیاد پر فلیگ شپ کمپنی بنائی گئی اور تمام جائیداد یں بچوں کے نام ہیں اور نواز شریف کا

ان سے کوئی تعلق نہیں۔فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف نے مقف اختیار کیا کہ ریفرنس مخالفین اور جے آئی ٹی کی جانبدار رپورٹ پر بنایا گیا، استغاثہ ان کے خلاف ثبوت لانے میں ناکام ہوگیا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کی اور 19 دسمبر کو دونوں ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…