بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ جے آئی ٹی رپورٹ چیف جسٹس کو پیش ہونےسے پہلے لیک ہونے کا انکشاف، کہاں کہاں پیش کی گئی؟ پیپلزپارٹی پھٹ پڑی، بڑا دعویٰ کرتے ہوئےسپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ ہمارے لئے نئی نہیں تھی، اس رپورٹ کے بہت سے قصے ہم حکومتی وزراء سے پہلے ہی سن چکے ہیں، کوئی غلطی ہمارے ذمہ نہیں ہے، ہم ثابت کریں گے، ہم ایسی کہانیاں پہلے بھی سن چکے ہیں، ہم جے آئی ٹی کو اپنا جواب دے چکے ہیں، ہم بتائیں گے کہ جے آئی ٹی کی

رپورٹس پہلے کہاں کہاں پیش کی گئی ہیں،چیف جسٹس اس پر بھی نوٹس لیں گے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود یہ رپورٹس پہلے کیسے لیکس ہو جاتی ہیں۔وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ یہ رپورٹ ہمارے لئے نئی نہیں تھی، اس رپورٹ کے بہت سے قصے ہم حکومتی وزراء سے پہلے ہی سن چکے ہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا اور میڈیا پر بھی بحث کی جا رہی تھی، عدالت نے کہا ہے کہ جب تک عدالتی فیصلہ نہیں ہو جاتا تب تک اس طرح کی بحث میڈیا پر نہیں ہونی چاہیے، میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے سب کچھ آج فیصلہ ہو گیا، جیسے ہم گنہگار ہو گئے ہیں، عدالت میں حامد خان نے بڑے ادب سے کہاکہ اس معاملے کو ٹرائل کورٹ میں بھیجا جائے، کوئی غلطی ہمارے ذمہ نہیں ہے، ہم ثابت کریں گے، ہم ایسی کہانیاں پہلے بھی سن چکے ہیں، ہم جے آئی ٹی کو اپنا جواب دے چکے ہیں، ہم بتائیں گے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹس پہلے کہاں کہاں پیش کی گئی ہیں، اگر وہ پیش نہیں ہوئی تو میڈیا پر کیسے آ گئی، میری اس درخواست پر چیف جسٹس ضرور توجہ فرمائیں گے، چیف جسٹس اس پر بھی نوٹس لیں گے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود یہ رپورٹس پہلے کیسے لیکس ہو جاتی ہیں، عدالت میں کھانے اور لانڈری کے بل پیش کئے جا رہے ہیں، کروڑوں کا الزام ہے بل ہزاروں کے پیش کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلہ کا جے آئی ٹی نے تمسخر اڑایا ہے، اس کا بھی نوٹس لیا جانا چاہیے، ہم عدالتوں میں اپنا کیس لڑتے ہیں، عدالتوں سے نہیں لڑتے، ہر شخص کو گمان ہوتا ہے کہ میں اس ملک کو آگے لے گیا ہوں، میں ہی سب سے بڑا ہوا اسا ہے نہیں، ملک کے مسائل کا حل آئین کے اندر موجود ہے اور اس کے مطابق لے کر ملک کو چلائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…