جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

لاہورمیٹروٹرین اور میٹرو بس سٹیشن سے متعلق بڑا منصوبہ ختم کردیاگیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سٹیشن کو ایک دوسرے سے ملانے کیلئے ایم اے او کالج اور جین مندر کے درمیان انڈر گرانڈ سب وے کی تعمیرکا منصوبہ ختم کردیا گیا۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈیڑھ ارب تخمینہ لاگت سے اورنج ٹرین سٹیشن جین مندر کو ایم اے او کالج میٹرو بس سٹیشن سے ملانے کا پلان بنایا تھا۔ منصوبے کے تحت دونوں سٹیشن کے درمیان پیدل چلنے والوں کے لیے 20 فٹ چوڑا اور 10 فٹ اونچا زیر زمین انڈر پاس بنایا جانا تھا تاکہ ہیلے کالج کے طلبہ اور سیکرٹریٹ جانے والے

سرکاری ملازمین کو سہولت دی جا سکے۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اس پلان کی تکمیل کے لیے ہیلے کالج کیمپس سے پانچ کنال اراضی درکار تھی۔ پنجاب یونیورسٹی نے اورنج لائن ٹرین کے لیے مزید اراضی دینے سے ایک پھرانکار کردیا ہے جس کے بعد لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پلان ختم کرکے پی اینڈ ڈی بورڈ سے اپنے منصوبے کے دستاویزات واپس لے لی ہیں۔پنجاب یونیورسٹی سابق دورحکومت میں بھی اراضی دینے سے انکار کرچکی تھی جس پرسابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے استعفیٰ دیدیا تھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…