بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

نواز دور میں پی آئی اے کے بدترین پانچ سال ،پیپلزپارٹی کے دور میں کتنا اچھاریونیو رہااور لیگی حکومت میں کیا پوزیشن رہی؟ افسوسناک انکشافات

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پی آئی اے کی دس سالہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کی پائلٹس پر مہربانیاں جاری رہیں، اضافی ادائیگیاں کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی دس سالہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق سیاسی حکومتیں اور ایئر لائن انتظامیہ پائلٹس کے ہاتھوں بلیک میل ہوئیں،گزشتہ دس سال میں پائلٹس کو کم ازکم فلائنگ گھنٹوں پر مبنی الانس سے ہٹ کر بھی ادائیگیاں کی گئیں۔

قومی ائیر لائن کے پائلٹس کو کی گئی ادائیگیوں کے مقابلے میں کارکردگی کی شرح کم رہی,آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جہازوں کی تعداد کے مقابلے میں پی آئی اے میں پائلٹس کی تعداد بھی زیادہ ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بوئنگ737 گرانڈ ہونے کے باوجود اس کے لئے مقرر فرسٹ آفیسرز تنخواہیں وصول کر رہے ہیں،50سے 75 کم از کم فلائنگ گھنٹے پائلٹس کے لئے مقرر کرنا پائلٹس کو غیر ضروری فائدہ پہنچانا ہے۔ریونیو کے اعتبار سے لیگی حکومت کے پانچ سال بدترین رہے ،فیول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود ریونیو نہایت کم رہا۔ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ریونیو تین بار سو ملین سے زیادہ رہا جبکہ لیگی حکومت ایک بار بھی سو ملین ریونیو نہ کما سکی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق خسارے کے اعتبار سے لیگی حکومت کے پانچ سال بدترین رہے، حکومت کے آخری سال میں مجموعی نقصان 360 ملین کا ہوگیا۔فیولنگ میں گزشتہ دس سال میں 436 ارب روپے خرچ کئے گئے۔2013میں57فیصد فیول پر خرچ کیا گیا جبکہ سب سے کم 30 فیصد 2016 میں خرچ کیا گیا، مینجمنٹ کی نااہلی کی وجہ سے فیول مینجمنٹ درست طور پر نہ ہوسکی۔  پی آئی اے کی دس سالہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کی پائلٹس پر مہربانیاں جاری رہیں، اضافی ادائیگیاں کی گئیں۔ ق پی آئی اے کی دس سالہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق سیاسی حکومتیں اور ایئر لائن انتظامیہ پائلٹس کے ہاتھوں بلیک میل ہوئیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…