پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

گردشی قرضہ ملکی معیشت کے لئے بڑا خطرہ بن گیا ،اب بجلی کی پیداوار اور تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے کتنے اثاثے گروی رکھے جارہے ہیں؟تشویشناک انکشافات

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے توانائی کے شعبے گردشی قرضہ تیرہ سو ارب روپے سے تجاوز کر کے ملکی معیشت کے لئے بڑا خطرہ بن گیا ہے۔ سابقہ حکومتوں کی طرح اسے ٹالنے کے بجائے اسکا مستقل حل نکالا جائے۔

ن لیگ کے وزیر خزانہ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد گردشی قرضہ کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنے کا دعویٰ کیا مگر پانچ سال میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا گردشی قرضہ چھوڑ کر ملک سے فرار ہو گئے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ماضی کی کئی حکومتوں نے آئی ایم ایف سے معاہدوں میں توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کا وعدہ کیا مگر اس پر عمل درامد نہیں کیا جسکی وجہ سے گردشی قرضہ بڑھتا چلا گیا۔موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل اسکے خاتمہ کا دعویٰ کیا تھا جس اب پورا کرنے کی ضرورت ہے۔موجودہ حکومت نے بجلی کی پیداوار اور تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے تیرالیس اثاثے گروی رکھ کر دو سو ارب کے سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے اس قرضہ کا چھوٹا سا حصہ ادا ہو جائے گا اور بجلی گھر بند ہونے سے بچ جائیں گے مگراس سے گردشی قرضہ کے جن کو قابو نہیں کیا جا سکے گا اور یہ مسئلہ ایک یا دو سال میں دوبارہ سر اٹھا لے گا اس لئے اسکا پائیدار حل نکالا جائے۔انھوں نے کہا کہ سکوک بانڈز کے اجراء کے لئے اسلامی بینکوں کو چنا گیا ہے جس سے اسلامک فنانس کی صنعت کو ترقی ملے گی اور بینکنگ انڈسٹری میں اسکا حصہ جو اس وقت 13.6 فیصد ہے بڑھ جائے گا۔  پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے توانائی کے شعبے گردشی قرضہ تیرہ سو ارب روپے سے تجاوز کر کے ملکی معیشت کے لئے بڑا خطرہ بن گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…