اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پی ٹی آئی حکومت کیخلاف احتجاج،سینئر لیگی رہنماؤں میں پھوٹ پڑ گئی بلاول نے بھی زرداری کی ممکنہ گرفتاری پر حیران کن حکمت عملی طے کرلی

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے سینئر سیاسی رہنماؤں نے حکومت کے خلاف احتجاج اور اسے کمزور کرنے کے فیصلہ پراپنی قیادت سے اختلاف کردیا ہے ،عدالتی فیصلوں کے خلاف سڑکوں پرآنا قانون کے خلا ف ہو گا،سیاسی رہنماؤں میں دراڑ پڑنے پر لیگی قیادت پریشانی میں مبتلا ہو گئی ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ کے ذرائع نے بتایاکہ جماعت کے سینئر ارکان نے نواز شریف اور شہباز شریف کو بتا دیا ہے کہ انہیں حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں کسی صورت نہ اجلاس میں شرکت کرنی ہے اور نہ ہی وہ کسی ایسے فیصلہ پر عمل کریں گے جو کہ ریاست کے قانون سے متصادم ہو ،انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ نیب میں جو مقدمات زیرسماعت ہیں وہ موجودہ حکومت کے بنائے ہوئے نہیں یہ مقدمات سابق ادوار میں بنائے گئے تھے اور اب متعدد ارکان نے یہ مشورہ دیا کہ حکومت سے مل کر نیب قوانین میں ترمیم کروائی جائے جو کہ سب سے ناگزیر قدم ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے بھی متعدد سیاسی رہنماؤں نے عدلیہ کے فیصلوں کی آڑ میں حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنا درست قدم نہیں ہے ایسا کرنے سے پارٹی اپنی ساکھ کمزور کر دے گی،بہتر عمل ہے کہ مقدمات کا سامنا قانون کے مطابق کیا جائے اور حکومت کو ٹف ٹائم دیکر نیب قانون میں ترمیم کر وائی جائے تاکہ اس قانون کے تحت آئندہ کسی رہنما کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند نہ کیا جا سکے ۔انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری پر محدود احتجاج کرنے کا عندیہ دیا ہے اور تحریک چلانے سے جمہوریت کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے اس فیصلہ پر کاربند ہو گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…