بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

دنیائے فٹبال کے دو بڑے نام کاکا اور لوئیس فیگو آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے

datetime 23  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)برازیل کے فٹبال اسٹار کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے۔لوئیس فیگو اور کاکا کو اپریل میں ہونے والے دوستانہ میچ کے حوالے سے اعلان کیلئے جنوری میں پاکستان آنا تھا تاہم انہیں ابتداء میں ویزہ کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ویزہ درخواست مسترد نہیں ہوئی تھی صرف واپس ہوئی تھی اور دونوں کھلاڑیوں کو ایک دو روز میں ویزے جاری کیے جائیں گے۔دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان مدعو کرنے والی کمپنی کے نمائندے

حسن راؤ نے بتایا کہ فیگو اور کاکا اپریل میں نمائشی میچ کھیلیں گے، سکس اے سائیڈ میچ کیلئے اور بھی اسٹارز پاکستان آئیں گے جس کا اعلان بعد میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دونوں فٹبالرز کو جنوری میں پاکستان آنا ہے جس میں وہ اس مقابلے کی مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔حسن راؤ نے کہا کہ ٹاپ فٹبالرز کی آمد سے پاکستان کا مثبت امیج پوری دنیا میں جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال برازیلی فٹبالر رونالڈینو سمیت 7 انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے کراچی اور لاہور میں نمائشی میچ کھیلے تھے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…