جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

موبائل کارڈز سے ٹیکس ختم ، پٹرولیم میں کمی سے 58 ارب کا ریونیو شارٹ فال،خسارہ کیسے پورا کیاجائیگا؟ حکومت نے سخت فیصلہ کرلیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )موبائل کارڈز پر ٹیکس ختم کرنے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے قومی خزانے کو 58 ارب ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھنے کے لیے جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کے حکومتی فیصلے کے سبب 38 ارب روپے اور سپریم کورٹ کی جانب سے موبائل فون کارڈ پر ٹیکس وصولی روکنے کے باعث قومی خزانہ 20 ارب روپے سے محروم ہوا۔

یہ دو اقدامات ٹیکس ریونیو میں 58 ارب روپے کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے دوسرے منی بجٹ میں عوام پر کچھ نئے ٹیکس عائد کرنے کے اقدامات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ٹیکس گزاروں کی حقیقی آمدن ٹریس کرنے اور ٹیکس چوری کے راستے بند کرنے کے لیے سفارشات بھی طلب کی گئی ہیں۔وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ پٹرول پر جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد سے کم کر کے 8 فیصد کی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 13 فیصد، مٹی کے تیل پر 2 فیصد اور لائٹ ڈیزل آئل پر 0.5 فیصد کر دی گئی۔دوسری جانب آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کے حصول کے لیے جاری مذاکرات میں فنڈ حکام نے ٹیکس وصولیوں میں ہدف کے برعکس کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ دوسری ششماہی جنوری تا جون میں ٹیکس وصولیاں ہدف کے مطابق کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں۔ ایف بی آر نے مڈ ٹرم ریونیو کے جائزے کے لیے کمشنرز اور کلکٹرز کانفرنسز بلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ریونیو کی گرتی ہوئی صورتحال کو انتظامی اقدامات سے سنبھالا جا سکے۔یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ حکومت نے عوام پر 160 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کی تیاری کر لی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد ستمبر میں پہلے منی بجٹ میں عوام پر 182 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا تھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…