کراچی(این این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمدکھوسہ نے اہم سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمدکھوسہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ہفتہ کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سرداردوست محمدکھوسہ نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔دوست محمد کھوسہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر
مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی عوام کو حقوق فقط پیپلز پارٹی ہی دلاسکتی ہے۔سابق صدرآصف علی زرداری نے دوست محمد کھوسہ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہاکہ دوست محمد کھوسہ کی شمولیت سے جنوبی پنجاب میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔جنوبی پنجاب کی عوام کی امنگوں کے مطابق نیا صوبہ بن کر رہے گا۔اس موقع پرپیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ،فیصل صالح حیات،عبدالقیوم سومرو، رکن صوبائی اسمبلی ذوالفقار شاہ اورایوب کھوسہ بھی موجود تھے