جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بچے من کے سچے، لاہور میں 9 سالہ بچی کے قتل کا کیس، ایس ایس پی نے مقتولہ کے چھوٹے بھائی کو ٹافیاں، چپس اور جوس لے کر دیے اور پوچھا بیٹا بتاؤ ہوا کیا تھا، تو بچے نے حیران کن انکشاف کر دیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)20 دسمبر کو لاہور کے علاقہ لوہاری گیٹ میں درندگی اور سفاکیت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں محلہ تیلیاں کے رہائشی جمیل کی بیٹی 9 سالہ عائشہ کو نامعلوم ملزم نے زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا۔ پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے مقتولہ کی خالہ سمیت کئی افراد کو شامل تفتیش کر لیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس پی سٹی نے مقتولہ کے کمسن بھائی عبداللہ کو ٹافیاں، lays، جوس اور دیگر چیزیں خرید کر دیں

اور عبداللہ کو پیار کرتے ہوئے اصل واقعہ جاننے کے لیے اس کے والد کے سامنے بار بار وقوعہ کے متعلق سوالات کیے، اس موقع پر کمسن عبداللہ نے بتایا کہ ماموں اس سے قبل بھی اس کی مقتولہ بہن پر کئی بار تشدد کرتا رہتا تھا، عائشہ کے والد نے اس موقع پر بتایا کہ جب اسے وقوعہ کی اطلاع ملی تو وہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو اس کی سالی مریم نے کہا کہ بھائی اسے معاف کر دینا ان سے غلطی ہو گئی ہے، کمسن عبداللہ نے ایس پی سٹی معاذ ظفر کے سامنے انکشاف کیا کہ اس کی امی کے گھر نہ ہونے کی وجہ سے اس کی بہن ہر روز اسے کھانا کھلاتی تھی، عائشہ اس سے بہت پیار کرتی تھی جب عائشہ کی موت کا واقعہ ہوا وہ اس وقت گھر نہیں تھا، کمسن عبداللہ نے بتایا کہ ماموں تمجید نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے بچی کی والدہ اور نانی عمرہ کیلئے گئی ہوئی ہیں۔ ایس پی سٹی معاذ ظفرکے مطابق واقعہ کے وقت گھر میں مقتولہ عائشہ کے ماموں تمجید اور خالہ گھر میں موجود تھیں اورعائشہ کے ماموں تمجید سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ لاہور کے علاقہ لوہاری گیٹ میں زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد قتل ہونے والی ننھی کلی عائشہ کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی‘ میڈیکل رپورٹ میں عائشہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی گئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق عائشہ کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد اور خراشوں کے دس سے زائد نشانات ہیں جبکہ عائشہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر بے دردی سے قتل کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عائشہ کے والد طارق کے بیان پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ عائشہ کے سگے ماموں سمیت 3 افراد پولیس کی تحویل میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…