بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی عرب پر تنقید کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب، گاڑی کی ٹکر سے ایک پاکستانی اور دو ہندوستانیوں کو ہلاک کرنیوالے پاکستانی ڈرائیور کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوز ڈیسک) ایک پاکستانی نوجوان جنید خان کی گاڑی کی ٹکر سے دو ہندوستانی اور ایک پاکستانی ہلاک ہو گئے تھے، اس پاکستانی ڈرائیور کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور یہ تین سال قبل رزق کمانے کی غرض سے سعودی عرب گیا لیکن ایک روز جب یہ گاڑی چلا رہا تھا تو اس کی گاڑی کی ٹکر سے ایک پاکستانی اور دو ہندوستانی جاں بحق ہو گئے اور وہ خود بھی شدید زخمی ہوا،

جنید کو شدید چوٹیں آئیں اور اس کا علاج تین سال سے سعودی عرب کی حکومت کے خرچ پر ہو رہا تھا، ادھر جنید ہسپتال داخل تھا تو دوسری جانب ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو جانے والے افراد کا کیس بھی چلتا رہا، اس کیس میں ہلاک ہو جانے والے پاکستانی شخص کے ورثاء نے جنید کو معاف کر دیا مگر دو ہندوستانیوں کے ورثاء نے معافی دینے سے انکار کر دیا وہ اس کے لیے رضا مند نہ ہوئے، جنید کے پاس دیت کے پیسے نہیں تھے، یہ دیت کی رقم آخر کار سعودی حکومت نے دی جو کہ چھ لاکھ روپے بنتے ہیں، یہ رقم ہندوستانی افراد کے ورثاء کو دے دی گئی اور پاکستانی نوجوان جنید کو جو کہ ہسپتال میں زیر علاج تھا اسے رہائی مل گئی۔ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے نوجوان جنید کی رہائی کی خوشی میں ہسپتال انتظامیہ نے ایک شاندار پارٹی دی، سعودی عرب کے شہری پھول اور مٹھائیاں لے کر ہسپتال پہنچ گئے اور اس نوجوان کو مبارکباد دی، سعودی عرب کی حکومت نے بہترین انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت نوجوان جنید کو رہائی نصیب ہوئی۔  جنید خان کی گاڑی کی ٹکر سے دو ہندوستانی اور ایک پاکستانی ہلاک ہو گئے تھے، اس پاکستانی ڈرائیور کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور یہ تین سال قبل رزق کمانے کی غرض سے سعودی عرب گیا لیکن ایک روز جب یہ گاڑی چلا رہا تھا تو اس کی گاڑی کی ٹکر سے ایک پاکستانی اور دو ہندوستانی جاں بحق ہو گئے اور وہ خود بھی شدید زخمی ہوا تھا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…