بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

بلوچستان میں شدید غذائی قلت کے کیسز سامنے آنے لگے،ہنگامی صورتحال پیداہوگئی، انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 22  دسمبر‬‮  2018 |

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت ضلع پشین اور قلعہ عبداللہ میں بڑے پیمانے پر اسکرینگ کے بعد 6 ماہ سے 5 سال کی عمر کے بچوں میں شدید غذائی قلت کی شرح خطرناک حد تک پائی گئی ہے۔صوبہ بلوچستان کے اضلاع میں کی جانے والی اسکرینگ کے دوران کچھ کمیونٹیز میں عالمی شدید غذائیت (جے اے ایم) کی شرح 40 فیصد سے زیادہ آئی

جبکہ پنجپانی یونین کونسل کے کچھ گاؤں میں یہ شرح 40 سے 65 فیصد کے درمیان دیکھی گئی۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے معیار کے مطابق جی اے ایم کی 15 فیصد شرح ایک ہنگامی صورتحال ہے۔واضح رہے کہ جی اے ایم سخت غذائی قلت (ایس اے ایم) اور درمیانی غذائی قلت (ایم اے ایم) کا مجموعہ ہے۔غذائی قلت سے متعلق کی گئی اسکرینگ اعداد و شمار اور اہم معلومات فراہم کی ہے جس سے حکومت اور شراکت داروں کو کمینوٹی اور نچلی سطح پر اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے منصوبہ بندی اور فوری ردعمل کے لیے رہنمائی فراہم کرے گی۔کوئٹہ بلاک میں ابتدائی نتائج کے بعد سے محکمہ صحت نے یونیسف اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے جوابی کارروائی شروع کی جس میں غذائی قلت کے شکار تمام کیسز کا علاج شامل تھا ۔واضح رہے کہ بنیادی ہیلتھ یونٹ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور کمیونٹیز کے رضاکاروں کے ذریعے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اسکریننگ کی مشق جلد شروع کی جائے گی۔  بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت ضلع پشین اور قلعہ عبداللہ میں بڑے پیمانے پر اسکرینگ کے بعد 6 ماہ سے 5 سال کی عمر کے بچوں میں شدید غذائی قلت کی شرح خطرناک حد تک پائی گئی ہے۔صوبہ بلوچستان کے اضلاع میں کی جانے والی اسکرینگ کے دوران کچھ کمیونٹیز میں عالمی شدید غذائیت (جے اے ایم) کی شرح 40 فیصد سے زیادہ آئی جبکہ پنجپانی یونین کونسل کے کچھ گاؤں میں یہ شرح 40 سے 65 فیصد کے درمیان دیکھی گئی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…