جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے ، سزا کیلئے تیار ہیں،سعد رفیق شدید مشتعل،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ورکن قومی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک پر عمران خان کی صورت میںآمریت مسلط ہے ، اپوزیشن کو مل کر دور آمریت کا مقابلہ کرنا پڑے گا،ملک کو بد امنی اور معاشی بحران کی جانب دھکیلا جارہا ہے ، ہمارے اوپر کیس کوئی نہیں بلکہ یہ ایک سیاسی گرفتاری ہے ، کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے اور سزا کیلئے تیار ہیں۔

نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر (ن) لیگ کے رہنما خواجہ عمران نذیر کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کا تحریری بیان میڈیا کو جاری کیا گیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ہمیں سمجھوتہ نہ کرنے کی سزا دی جارہی ہے ،ہمارا جرم جمہوریت، قانون اور آئین کی حکمرانی کی حمایت ہے، میرے شہید والد سے لیکر سلمان رفیق تک جیلیں کاٹیں، ہم عوام کی حکمرانی سے پیچھے نہیں ہٹے، آمریت کے ہر دور میں ہمارے خاندان پر ظلم کیا گیا ، ہمارے والد نے بھی قربانیاں دیں ہم بھی دیں گے ، سمجھوتہ نہیں کریں گے اور سزا کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب الزامات ثابت کرنے کیلئے شواہد ڈھونڈ رہا ہے ، اپوزیشن احتساب کے نام پر بدترین سیاسی انتقام کی زد میں ہے، ملک میں عمران خان کی شکل میں سول آمریت مسلط ہے، پہلے بھی آمریت کامقابلہ کیا اس دور آمریت کا بھی مقابلہ کریں گے،اپوزیشن کو مل کر دور آمریت کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے چار ماہ نا اہلی اور بد نیتی کا عملی مظہر ہیں ، ملک میں بد ترین جمہوریت ہے ۔سعد رفیق نے کہاکہ حکومت نے ہماری پیشی پر رکاوٹیں کھڑی کر کے اوپن کورٹ کو بند کمرے کی عدالت میں بدل ڈالا، وکلا، سائلین اور پرامن کارکنوں کو اوپن کورٹ آنے سے روکنا غیر قانونی ہے، حکومت کو سڑکوں پر رکاوٹیں لگا کر عوام کی زندگی عذاب بنانے کا کوئی حق نہیں، میڈیا نمائندگان کو عدالتی کارروائی سے جبرا روکنا آزادی صحافت پر حکومتی حملہ ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے ،ضمیر مطمئن اور دامن صاف ہے، ہم سر خرو ہوں گے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…