اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا،بینک و سرکاری ادارے بندہونگے، سخت سیکورٹی انتظامات کے احکامات 

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)یوم قائد اعظم و کرسمس کے موقع پر25دسمبربرزومنگل کو عام تعطیل کے باعث تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومت نے25دسمبر بروز منگل کو یوم قائد اعظم و کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، جس کے باعث تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بینکس، اسٹاک ایکسچینج،کراچی کاٹن ایکسچینج سمیت دیگرتمام مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔نیز عدالتوں میں بھی عام تعطیل ہوگی۔ بانی پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت اور

کرسمس کے موقع پرشہرقائد میں پروقار تقریبات منعقد کی جائینگی اور قومی پرچم لہرائے جائینگے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ اور گورنرسندھ نے پولیس سمیت تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام کو25دسمبر کے دن سیکورٹی کے سخت سے سخت انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ دوسری جانب بینک دولت پاکستان کے سرکلر کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان تمام شیڈولڈ بینک و مالیاتی ادارے بھی25 دسمبر بروز منگل کو یوم قائد اعظم کی عام تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…