اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے بیل آئوٹ پیکیج کے بعد پاکستان میں ڈالر اور سونا سستا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے تین ارب ڈالر کے بیل آئوٹ پیکیج کے اعلان کے بعد پاکستان پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں اور سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب ڈالر اور سونے کی
قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40پیسے سستا ہوا جبکہ انٹرا بینک میں ڈالر 138روپے 94پیسے پر برقرار ہے۔سونے کی قیمت میں دو سو روپے توجہ کمی واقع ہو گئی ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اماراتی بیل آئوٹ پیکیج کے اعلان نے اگر اتنے مثبت اثرات مرتب کئے ہیں تو3ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک کے پاس آنے سے مزید مثبت اثرات مرتب ہونگے۔