اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز خرید لی ہے، انہوں نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم تقریباً 73 کروڑ روپے میں خریدی ہے، علی ترین نے اتنی مہنگی ٹیم خریدی ہے جس پر سوشل میڈیا پر ردعمل سامنے آیا ہے، جب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کے ملتان سلطانز خریدنے کی خبر آئی ہے تو سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کے سلسلے کا آغاز ہوا،
یہاں تک کے اس خبر کو بھی سیاسی رنگ دے دیا گیا، تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے ٹویٹ میں علی ترین کو ٹیم کے حقوق حاصل کرنے پر مبارک کچھ اس طرح دی، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’میں علی ترین اور جنوبی پنجاب کے کرکٹ شائقین جو پی ایس ایل میں اپنے خطے کی نمائندگی کے خواہش مند تھے کے لیے خوش ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ اس کھیل کے لیے علی میں بہت جذبہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے بامعنی کردار ادا کریں گے، آخر میں انہوں نے علی ترین اور اس کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ علی ترین ٹیم خرید سکتے ہیں مگر کوئی اپنے دادا کے پیسوں سے ایک فلیٹ بھی نہیں لے سکتا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم خرید لی۔پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم فرنچائز کی فروخت کے لیے بڈنگ لاہور میں ہوئی جس میں علی ترین نے ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے۔پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم تقریبا 73کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان کنسروشیم کے مالک علی ترین نے خرید لی ہے۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے حقوق ملتان کنسورشیم نے 7سال کے لیے حاصل کیے ہیں۔ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم تقریبا 73کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔
علی ترین نے ٹیم کو جنوبی پنجاب کے لئے تحفہ قرار دیا اور کہا کہ چھٹی ٹیم ملتان کا نام مشاورت سے رکھیں گے اور اگر قانون نے اجازت دی تو ملتان سلطانز نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ملتان سلطان سے پیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدہ ختم کردیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ اگر ٹیم کے لیے نیاخریدار نہ ملا تو بورڈ خود ہی ٹیم کو چلائے گا۔علی ترین نے گزشتہ دنوں اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ وہ ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرکے جنوبی پنجاب سے پی ایس ایل کی ٹیم کو برقرار رکھیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ‘ملتان ‘ کا نام برقرار رکھیں گے۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری 2019ء کو متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔