لاہور(این این آئی )حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی نجی ہاؤسنگ سکیموں کے گرد گھیراتنگ کر دیا ،ہاؤسنگ سکیموں کی انتظامیہ پلاٹ ٹرانسفر کی بجائے پلاٹ ٹرانسفر میں خسرہ نمبر درج کریں گی۔بتایا گیا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سکیمیں پلاٹ خود ٹرانسفر کرتیں اور اس کی ٹرانسفرفیس بھی لے لی جاتی جس کی وجہ
سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہواجبکہ خریداروں کیساتھ دھوکے فراڈ کے واقعات بھی ہوئے۔اب ریو نیو ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں۔پلاٹ ٹرانسفر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی بجائے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کرے گا۔ اس اقدام سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہوگا۔