ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے کا امکان، ن لیگ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،حکومت کو بڑا جھٹکادینے کافیصلہ

datetime 20  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)24 دسمبر کو احتساب عدالت کے فیصلے سے پہلے مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے، نوازشریف نے 23مارچ تک مسلم لیگ (ن )کی تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدا یت کر دی۔ ذرائع کے مبق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں احتساب عدالت کے فیصلے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوازشریف کیخلاف فیصلے کی صورت میں پارٹی معاملات ن لیگ کاایڈوائزری بورڈ دیکھے گا ، ایڈوائزری بورڈ (آج) جمعہ تک تشکیل دے دیا جائیگا جس میں پارٹی کے قومی اسمبلی اورسینیٹ کے مرکزی رہنما شامل ہونگے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے 23مارچ تک پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کر نے اور سوشل میڈیا کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔اجلاس کے دوران مریم اورنگزیب کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو میڈیا سے رابطہ رکھنے کے علاوہ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے پروپیگنڈے کا جواب دیگی۔یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گزشتہ روز نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر فیصلے محفوظ کیے جو 24 دسمبر کو سنائے جائیں گے۔اس سے پہلے مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف اور پارٹی صدر شہبازشریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں دونوں بھائیوں میں احتساب عدالت کے متوقع فیصلے کے حوالے سے گفتگو ہوئی، دونوں نے آپس میں مشاورت کی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق شریف برادران نے احتساب عدالت کا فیصلہ حق میں آنے کی صورت میں خاموش رہنے جبکہ خلاف آنے پر عوامی رابطہ مہم چلانے پر اتفاق کیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں نون لیگ کے مرکزی قائدین کے اجلاس کے بعد

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ (ن )لیگ کی جب حکومت آئی ترقی کو آگے بڑھایا ہے ٗملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی ،موٹر وے بنائے، ملک میں سی پیک لائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ہونیوالی ترقی کو غیر ملکی بھی مانتے ہیں، ہمارے دور میں پاکستان نے معیشت،دفاع ہرشعبے میں ترقی کی، ن لیگ کی حکومت نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے،مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…