لندن(نیوز ڈیسک) سابق کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھ دیگر دو افراد یوسف انور اور محمد اعجاز پر برطانیہ میں رشوت کے الزام پر فرد جرم عائد کردی گئی۔نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کی روشنی میں تینوں افراد پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کران پراسیکیوشن سروس نے 15جنوری 2019ء کے سمن جاری کردیئے۔تینوں افراد پر بنگلہ دیش اور پاکستان کے کرکٹ میچز میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ مانچسٹرڈ مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہوں۔نیشنل کرائم ایجنسی نے 35 سالہ برطانوی شہری یوسف
اور 33سالہ محمد اعجاز کو گزشتہ سال فروری میں گرفتار کیا تھا اور ناصر جمشید سمیت تینوں افراد پر بنگلا دیش اور پاکستان کے کرکٹ میچز میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے۔نیشنل کرائم ایجنسی تحقیقات کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطے میں رہی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی تحقیقات کی جس کی روشنی میں ٹریبونل نے ناصر جمشید پر تاحیات پابندی عائد کی۔یاد رہے کہ پی سی بی نے ناصر جمشید کے کرکٹ کھیلنے پر 10سال کی پابندی لگا رکھی ہے ۔